منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایک لاکھ ایکڑ زمین، درجن سے زائد شوگر ملوں پر قبضہ زرداری عزیر بلوچ سے کیا کام لیتے رہے، کراچی کا ڈان فریال تالپور کو ماہانہ کتنے کروڑ روپے بھتہ دیتا تھا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی

زرداری کی بہن فریال تالپور کو ماہانہ ایک کروڑ روپے بھتہ بھی دیتا تھا۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو پتہ چلنا چاہئے کہ اس ملک میں جمہوریت کس بھائو بک رہی ہے، عزیر بلوچ ’ادی ‘فریال تالپور کو ماہانہ کتنے کروڑ روپے دیتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری نے سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی لے لی ہے جبکہ عزیر بلوچ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سندھ میں 14شوگر ملوں پر قبضے کروائے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ قبضے اس لئے کروائے جاتے تھے کہ جب لوگ ان سے قبضے چھڑوانے کی درخواست لے کر آتے تھے تو یہ انہیں تسلی دیکر کہتے تھے کہ ہم قبضہ چھڑواتے ہیں، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ قبضے بھی خود کرواتے تھے اور قبضے چھڑوانے کیلئے ٹیمیں بھی ان کی اپنی ہوتی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ قبضہ چھڑوانے والا کام اب ایک کارپوریٹ سیکٹر کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ قبضہ چھڑوانے کے عوض پیسوں کے بجائے مشورہ دیا جاتا تھا کہ شوگر مل فروخت کر دیں، جو شوگر مل 20کروڑ روپے میں بکنی ہوتی یہ کوڑھیوں کے دام 5کروڑ میں خرید لیتے، آصف زرداری یہ گیمز ڈالتے رہے ہیں جو عزیر بلوچ بتا رہا ہے اور اس بات کی تصدیق ذوالفقار مرزا کے آصف زرداری کے سندھ میں کئے جانے والے کاموں کے حوالے سے بیانات ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…