’’ججز اور جرنیلوں کااحتساب ‘‘ سپریم کورٹ میں انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا

23  اگست‬‮  2017

لاہور (این این آئی) ججز اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں جو کہ آئین کے آرٹیکل 62،63کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ مقتدر ادارہ ہے، ججز جرنیلوں کا احتساب پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا آئین کا تقاضا ہے، قانون کے تحت جج اور جرنیل

اپنی آمدن اور اخراجات کے اعداو شمار پارلیمنٹ کی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کے پابند ہیں۔بیرسٹر
ظفراللہ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ججز او ر جرنیلوں کو آئین کے آرٹیکل 62،63کے تحت اپنی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات پارلیمانی احتساب کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63کی از سر نو تشریح کرتے ہوئے صادق اور امین کا لفظ ججوں اور جرنیلوں کے حلف میں شامل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…