طارق فاطمی اور سرتاج عزیز کے تعلقات کشیدہ تھے پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کواستعفیٰ دینے سے کس نے روکا؟دھماکہ خیز انکشافات

5  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس فیصلے کے بعد نواز شریف استعفیٰ دینا چاہتے تھے مگر ن لیگ کے ایک مضبوط دھڑے نہیں انہیں ایسا کرنے سے روک دیا،دو اہم وزیر ملک سے باہر جا چکے،وزارت خارجہ لاوارث ہو چکی، اہم غیر ملکی شخصیات کی ملک میں آمد پر وزارت کا کردار محدود ہو چکا، اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں نے وزیراعظم کو پریشان کر رکھا ہے،

سینئر صحافی و تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود کا نج ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانامہ کیس فیصلے کے بعد نواز شریف استعفیٰ دے کر مڈ ٹرم انتخابات کی جانب جانا چاہتے تھےانہیںن لیگ کے ایک دھڑے نے مشورہ دیا تھا کہ پانامہ فیصلے کے بعد کی مدت جس میں آپ کو نا اہل قرار نہیں دیا گیا آپ استعفیٰ دیکر مڈ ٹرم انتخابات کرادیںاور تصادم کی طرف نہ جائیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ایک مضبوط دھڑے نے انہیں ایسا کرنے سے روکا اور استعفیٰ نہیں دینے دئیےاس گروپ کا مؤقف تھا کہ پہلے بھی جے آئی ٹی بھگت چکے ہیں اس کو بھی دیکھ لیں گے آپ استعفیٰ نہ دیں۔ڈاکٹر شاہد مسعودکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی بھی خواہش ہے کہ نواز حکومت گر جائے۔ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں پنجاب میں ایک خاموش اتحاد بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق نواز حکومت کے دو وزیر ملک سے باہر جا چکے ہیں جن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ امور میں زیادہ اختیارات طارق فاطمی کے پاس تھے جبکہ سرتاج عزیز اورطارق فاطمی کے درمیان تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے۔طارق فاطمی کے ہٹائے جانے کے بعد تمام کنٹرول سرتاج عزیز کے پاس آ گیا ہے لیکن ان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے غیر ملکی اہم شخصیات کے دورہ کے موقع پر وزارت خارجہ کا کردار محدود ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…