حکومت عدالتی معاملات میں مداخلت کرتی ہے،بریف کیس والے کام آج بھی ہوتے ہیں،پاناماپیپرزمیں وزیراعظم کانام،اگرقطری شہزادہ گواہی دینے نہ آیا؟سابق چیف جسٹس کے انکشافات پرنیاپنڈوراباکس کھل گیا

2  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر) سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی معاملات میں مداخلت کرتی ہے،بریف کیس والے کام آج بھی ہوتے ہیں،پانامہ پیپرز میرے پاس بھی آئے تھے ان میں وزیراعظم کا نام نہیں،خط لکھنے والے قطری شہزادے کو عدالت میں طلب کرنا چاہئے،قطری شہزادہ اگر گواہی دینے عدالت نہیں اتا تو خط کی کوئی حیثیت نہیں۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ پانامہ کے پیپرز میرے پاس بھی آئے تھے ان میں وزیراعظم کا نام نہیں تھا،پیپرز میں شریف خاندان کے دوسرے افراد کے نام شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی ہے،بارثبوت شریف خاندان پر ہے،خط لکھنے والے شہزادے کو عدالت طلب کرسکتی ہے،عدالت کے پاس اختیارات ہیں،عدالت پر منحصر ہے کہ اس بارے میں کیا فیصلہ کرتی ہے،اگر قطری شہزادہ عدالت نہیں آتا تو خط کی کوئی اہمیت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں وہ بات ہونی چاہئے تو سچ ہو اور عدالت میں ایسی وضاحت آنی چاہئے کہ سچ سامنے آجائے،سچ تک پہنچنے کا مطلب مکمل انصاف دینا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ سجاد علی شاہ نے کہا کہ حکومت عدالتی معاملات میں مداخلت کرتی ہے،ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا اور بریف کیس والے کام آج بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت وزراء کے بیانات پر ایکشن لے سکتی ہے،وزیراعظم سمیت کسی وزیر کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے،عدالت کے اختیارات کم نہ کئے جائیں بلکہ بڑھائے جائیں

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…