سندھ حکومت بازی لے گئی۔۔کیڈٹ کالج تشدد سے معذور ہونے والے طالبعلم کے علاج کیلئے کتنے کروڑ روپے اکائونٹ میں جمع کروا دیئے؟

17  جنوری‬‮  2017

کراچی(این این آئی) لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد سے معذور ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے فنڈزجاری کر دیئے ہیں، جس کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکی اسپتال کے اکائونٹ میں ٹرانسفرکردی گئی ہے۔
لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں گزشتہ دنوں تشدد کے شکار ہونے والے طالب علم احمد کے علاج کے لیے سندھ حکومت نے امداد کی پہلی قسط جاری کردی ہے۔ رقم امریکی اسپتال کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرنے کی رسید حاصل کر لی جس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 73 ہزار 848 ڈالر کی رقم امریکا کے سنسناٹی اسپتال کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے تین کروڑ روپے بنتی ہے۔
احمد کے علاج کے لیے 5 کروڑ روپے اخراجات میں پونے تین کروڑ ادا ہونے پر احمد کے اہل خانہ بھی خوش ہیں اور انہیں اب امید ہے کہ ان کے لخت جگر کا علاج جلد ہوسکے گا اوران کا بیٹا پہلے کی طرح چل پھر سکے گا ،مگر ساتھ ہی احمد کے والد نے سندھ حکومت سے علاج میں مزید تاخیر نہ کرنیکی اپیل کی ہے کیونکہ دوسری صورت میں ویزے کی مدت ختم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…