گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی تین ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج،حیرت انگیزانکشافات

5  دسمبر‬‮  2016

کراچی (این این آئی) سندھ کے نئے گورنر ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی تین ہفتے گذر جانے کے باوجود تاحال مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق 11 نومبر کو گورنر کا حلف اٹھانے والے ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اب تک اپنے دفتری امور کی انجام دہی کا آغاز نہیں کرسکے ہیں ۔یاد رہے وہ بیماری کے باعث حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری بھی نہیں دے سکے تھے جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرلیا گیا تھا تا ہم تین ہفتوں بعد بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ کب دفتری امور کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔

سرکاری ذرائع اور معالجین کا کہنا ہے کہ کہ گورنر کی طبیعت اب بہتر ہے، انہیں سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں دقت کا سامنا تھا جس کے باعث 79 سالہ گورنر سندھ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت کی بحالی کے بعد وی آئی پی روم میں منتقل کردیا گیا تھا۔تا ہم تین ہفتے گذ جانے کے باوجود اسپتال انتظامیہ یہ بتانے سے قاصر نظر آتے ہیں کہ گورنر سندھ کو کب تک اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی اور وہ معمول کے کاموں کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہو سکیں گے۔واضح رہے گزشتہ ماہ گورنر سندھ عشرت العباد کو سبکدوش کر کے ریٹائرد جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے 11نومبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…