مسجد و امام بارگاہ میں بم دھماکہ، ہرطرف تباہی کے مناظر،عمارت منہدم

5  مئی‬‮  2020

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی ضلع کرم کے دور افتادہ سرحدی علاقے شورکی میں مسجد و امام بارگاہ میں بم دھماکہ کے نتیجے میں امام شدید زخمی جبکہ امام بار گاہ کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کی تحصیل علی زئی کی حدود میں پاک افغان سرحد پر واقع چند گھروں پر مشتمل گاوں شورکی میں دھماکہ منگل کی علی الصبح اس وقت ہوا جب مسجد و امام بارگاہ میں امام صبح کی اذان دے رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق زخمی امام کو فوری طور پر

طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے سے مسجد و امام بارگاہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت کا زیادہ تر حصہ منہدم ہوگیا۔ مقامی رہنماوں نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ عمارت مسجد، امام بارگاہ اور سکول کے لئے مقامی افراد کے زیراستعمال تھی جس کے اندر نامعلوم شرپسندوں نے بم دھماکہ کرایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…