’’ہم اس یونیورسٹی کو نہیں مانتے ، یہ ڈگریاں بیچتی ہے ‘‘ اہم کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ریمارکس

  جمعرات‬‮ 30 جنوری‬‮ 2020  |  12:30

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور ،ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم ،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکول ٹیچر کی دوبارہ بھرتی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نےسماعت کی،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کے کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر مزید دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الخیر یونیورسٹی ڈگریاں فروخت کرتی ہے ہم الخیریونیورسٹی کو


نہیں مانتے۔


موضوعات: