فواد چودھری، شفقت محمود، طارق بشیر چیمہ اور دیگرنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے،عمران خان نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

  ہفتہ‬‮ 18 جنوری‬‮ 2020  |  11:30

لاہور،اسلام آباد(سی پی پی، آن لائن)وزیر اعلی عثمان بزدار تبدیل نہیں ہونگے، وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اور اتحادیوں کی شکایات کو نظر انداز کر دیا۔ذرائع کے مطابق شکایات لگانیوالوں میں فواد چودھری، شفقت محمود، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے عثمان بزدار کی تبدیلی سے صاف صاف جواب دیدیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا۔پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے۔تحریک انصاف


کی کور کمیٹی اجلاس میں فواد چودھری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا۔ وفاقی وزیر کی نشاندہی پر وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئےجائیں۔

موضوعات: