لاہور(آن لائن) آزادی مارچ سے متعلق مسلم لیگ ن کا فیصلہ ایک بارپھر التوا کا شکار ہو گیا، شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے سبب جمعرات کو ہونیوالی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات موخر کر د ی گئی۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو کمر درد کے سبب آرام کا مشورہ دے دیا، شہباز شریف نے آزادی مارچ
کے حوالے سے جمعرات کونوازشریف سے ملاقات کرنا تھی جس میں ن لیگی رہنماوں کی سفارشات پیش کرنا تھیں۔نوازشریف نے سفارشات کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا تھا تاہم اب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ہے۔