ورلڈ کپ میں’اللہ میاں بھی ہماری سائیڈ پر ہیں‘ بھارتی صحافی کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے زبردست جواب دیدیا

16  جون‬‮  2019

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ سب کا ، ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو زبردست جواب ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی ادیتیا راج نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں اس نے لکھا کہ ’’ اللہ میاں بھی ہماری طرف ہے ، غفور صاحب‘‘۔ اس پیغام کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ ’’اللہ سب کا ‘‘ ہمارا ماننا ہے کہ

ہر کسی کو اپنے خدا کی عبادت کا پورا حق حاصل ہے ، ہمارا خدا اللہ تعالی ہےاور آپ کو آپ کے خدا کی عبادت کا حق ہے لیکن ہمارے خدا کا انکار مت کریں ۔ ترجمان پاک فوج آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹیم آج اچھا کھیل پیش کرے گی یقیناً وہی جیتے گی ۔ ہم جیتیں یا ہاریں ، ہماری دعائیں ہماری ٹیم کیساتھ ہیں ۔ قبل ازیں  وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے دلیری دکھانا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو میچ جیتنے کیلئے میدان میں بہترین بلے بازوں اور بائولرکو اتارنا چاہیے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب کیرئیر شروع کیا تو لگتا تھاجیت کا انحصارٹیلنٹ 70فیصد جبکہ 30فیصد کا ہونا ضرور ی ہے۔ لیکن آج گواسکر سے اتفاق ہے کہ میچ جیتنے کیلئے دماغ کا 60فیصد اور ٹیلنٹ کا 40فیصد ہونا ضروری ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، جیتنے کے لیے بہترین بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی ہار کارڈ بھول کر دلیری سے بہترین کھیل پیش کریں کیونکہ پاکستانی ٹیم کو جیت کے لئے دلیری دکھانی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…