اسلام مخالف پروپیگنڈے کا جواب، القادر یونیورسٹی میں کیا کچھ ہو گا؟ کتنے فیصد بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی؟ وزیراعظم عمران خان نے زبردست اعلان کر دیا

5  مئی‬‮  2019

سوہاوہ (یوپی آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک کو فوج نہیں عوام اکٹھا رکھتی ہے۔ ہم نے مشرقی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جس پر وہ علیحدہ ہوگئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد جتنے بھی حکمران ائے وہ خود تو امیر ہوئے لیکن عوام غریب ہوگئی۔ القادر یونیورسٹی کا نام شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے نام پر رکھا گیا ہے جو کہ ریاست مدینہ پر ریسرچ کرے گی اور ہمیں مستقبل کے لیڈرز بھی فراہم کرے گی۔

القادر یونیورسٹی سوہاوہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا۔ 23 سال قبل میں نے محسوس کیا کہ پاکستان اپنے مقصد سے ہٹ چکا ہے پاکستان کو مدینہ والی ریاست بنانا تھا مگر ہم نہ اسلامی رہے اور نہ ہی فلاحی۔ جس قوم کا نظریہ ختم ہوجاتا ہے وہ ریاست بھی ختم ہوجاتی ہے۔ یوگو سلاویہ کی مثال سامنے ہے کسی ملک کو فوج نہیں عوام اکٹھا رکھتی ہے۔ رایاست لوگوں کو اکٹھا رکھتی ہے اور انصاف فراہم کرتی ہے۔ مسرقی پاکستان کے لوگوں نے کہا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں میرٹ تھا اور انصاف لوگوں کو میسر تا۔ ہم نے مشرقی پاکستان کے لوگوں کو انصاف نہیں دیا جس کی وجہ سے یہ ملک علیحدہ ہوا بھارت کی سازشیں اپنی جگہ ہیں لیکن ہم نے بھی ان کو مواقع فراہم کئے تھے۔ نظریے کے بغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد جو لیڈڑ ائے وہ خود تو امیر ہوگئے عوام غریب ہوگئی۔ پاکستان بننے کی سوچ کو ماضی کی قیادتوں نے فن کردیا تھا۔ پاکستان مین تمام اقلیتیں برابر کے شہری تصور کی جاتی تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں اس بات پر ریسرچ ہوگی کہ مسلمان کس طرح اعلیٰ مقام پر پہنچے اور سات سو برس حکومت کی۔ حضرت محمدؐ نے تعلیم پر زور دیا اور کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر آگے نہیں بڑھتا ہم نے عبدالقادر جیلانیؒ کے نام پر یونیورسٹی کا نام القادر یونیورسٹی رکھا ہے۔

شیخ عبدالقادر جیلانی نے سائنس اور روحانیت اور اسلام کا تعلق جوڑا تھا اسلام تلواروں سے نہیں بلکہ صوفیوں کے ذریعے پھیلا تھا۔ 911 کے بعد اسلام پر حملے کئے گئے اور اسلام کا جواب دینے کیلئے کوئی نہیں تھا اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے اپنے بچوں کو اسلام سے متعلق بتانے کی ضرورت ہے ہمارے بچے مغربی طرز عمل سے بہت متاثر ہیں۔ القادر یونیورسٹی سے ایسے اسکالر نکلیں گے جو اسلام مخالف باتوں کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوموں پر اچھے برے وقت آتے جاتے رہتے ہیں۔

معاشی بحران بھی آتے جاتے رہتے ہیں لیکن اگر قوم کا نظریہ چلا جائے تو قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا القادر یونیورسٹی ہمیں مدینہ کی ریاست کے بارے میں بتائے گی اور ہمارے مستقبل کے لیڈرز فراہم کرے گی القادر یونیورسٹی میں 35 فیصد بچوں کو وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ یہ یونیورسٹی نجی یونیورسٹی ہے اس پر سرکاری فنڈ نہیں لگائے گئے بلکہ چندے سے پیسہ اکٹھا کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہاہے کہ القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ملک میں یکساں نظام تعلیم کی شروعات ہے،

ملک میں پہلی مرتبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ دینی نصاب بیک وقت پڑھایا جائیگا۔ ایک بیان میں انہوں ن ے کہاکہ آج ملک کے تدریسی نظام کے لئے انتہائی اہم دن ہے۔انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد ملک میں یکساں نظام تعلیم کی شروعات ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ دینی نصاب بیک وقت پڑھایا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے لئے ایسی جامعات کی تعمیر ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ضروری ہے نوجوانوں کو سیرت طیبہ اور صوفی ازم کے بارے میں بھی آگاہی دی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ القادر یونیورسٹی ابتدائی طور پر پرائیویٹ سطح پر شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مستقبل میں حکومتی سطح پر ایسی مزید جامعات کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں امیر اور غریب کے بچے کو ایک جیسی تعلیم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی بنانے کا تصور وزیراعظم کے یکساں نظام تعلیم کے وڑن سے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا وڑن ہے کہ نوجوانون کو تعلیم کے برابر مواقع دیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی دین و دنیا کی تعلیمات کے حسین امتزاج پر مبنی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ بہترین تعلیم کے لئے ٹاپ کلاس ریسچرز اور پروفیسرز کی خدمات لیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں دینی تعلیمات کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی سے بھی آگاہی ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…