جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

عرب امارات نے بچوں کی موجودگی میں سگریٹ پینا جرم قراردیدیا

datetime 21  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں سگریٹ پینا لوگوں کے لیے بھاری جرمانے کا باعث بن سکتا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بچوں کے ارد گرد سگریٹ نوشی روکنے اور کم عمر افراد تک تمباکو سے متعلقہ مصنوعات کی فراہمی روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں میں سگریٹ نوشی ایک عام سی بات ہے جبکہ ای سگریٹس اور ویپس کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ماہرین نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کے پاس تمباکو نوشی کرنے سے دوسروں کی صحت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق تمباکو ہر سال 80 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بنتا ہے جن میں سے ایک اندازے کے مطابق 13 لاکھ افراد سگریٹ پینے والے افراد کے دھوئیں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں بچوں کے ارد گرد سگریٹ نوشی روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق بچوں کی موجودگی اور سفر کے دوران 12 سال سے کم عمر بچے کی موجودگی میں سگریٹ نوشی سختی سے منع ہے۔قانون کے مطابق کسی بند علاقے یا کمرے میں بچوں کی موجودگی میں سگریٹ نوشی پر 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہے۔علاوہ ازیں بچوں کو تمباکو کی مصنوعات بیچنے یا ایسا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو 3 ماہ قید اور 15 ہزار درہم جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق تمباکو کی مصنوعات بیچنے والے کو خریدار سے ان کی عمر 18 سال ہونے کا ثبوت فراہم کرنے کا کہا جاتا ہے۔ یہ تمام سزائیں اور جرمانے نشہ آور مشروبات بیچنے والوں پر بھی نافذ العمل ہیں۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…