پاکستان کیساتھ جی ایس پی پلس معاہدہ رکن یورپی پارلیمنٹ نے بڑا اعلان کردیا

5  مئی‬‮  2021

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ رائن ہارڈ بیوٹیکوفر کے مطابق پاکستان میں توہین مذہب کے قانون کے ناجائز استعمال اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف یورپی پارلیمان کی قرارداد ایک واضح سیاسی

پیغام ہے کہ جی ایس پی پلس یک طرفہ معاملہ نہیں ہے۔ گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن یورپی پارلیمان نے جرمن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ یہ معاہدہ اس بات پر مبنی ہے کہ پارٹنر ملک انسانی حقوق ، ٹرانسپیرنسی، اور احتساب جیسے دیگر معیارات پر قائم رہیں گے۔ ان کے بقول، جی ایس پی پلس انتہائی اہم اقتصادی تعاون ہے جس کے ذریعے ای یو کا پارٹنر ملک 66 فیصد تک بغیر کسی محصولات کے یورپی یونین میں برآمد کرسکتا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان میں توہین مذہب کے قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھاری اکثریت کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں یورپی پارلیمان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے جی ایس پی پلس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات: