جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

کیا ملائیشیا میں مقیم ہندوستانیوں سے شہریت چھین لی جائے گی؟ مہاتیر محمد کا بھارت کے منہ زور دار طمانچہ ، جوابی وار کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ ! ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ہم نے اپنےملک میں شرائط پر پورا نہ اترنے کےباوجود بھارتیوں کو شہریت دی، وہ اب حکومت میں بھی شامل ہیں۔ بھارت سیکولر ریاست کا دعوی کرنے کےباوجود مسلمانوں کو شہریت سےمحروم کرنے کےاقدامات کر رہا ہے۔ اگر ایسا ہم ملائیشیا میں کریں تو پھر کیا ہوگا؟ واضح رہے اس سے قبل بھارت کے شہریت ترمیمی بل پر مہاتیر محمد نے ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کی تھی کہ بھارت میں

مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا جارہا ہے ۔ یہ مسلمان تو پچھلے ستر سالوں سے بھارت میں رہ رہے ہیں پھر اچانک اس بل کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ ۔ جبکہ کوالمپور میں اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی افسوس کیساتھ آج یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ بھارت خود کو تو جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار ملک کہتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہی نظر آرہی ہے ، ترمیمی بل مسلمانوں کیخلاف ہی کیوں پیش کیا گیا جبکہ وہ وہاں ستر سالوں سے رہ رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…