امریکی صدر کی مصروفیات کا شیڈول لیک ہونے پروائٹ ہاؤس برہم

5  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزانہ کی مصروفیات پر مشتمل شیڈول لیک ہونے پر حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر کی خاتون مشیرہ میڈلین سٹرہوٹ نے صدر کے شیڈول کے لیک کیے جانے کوبداعتمادی کا ناجائز استعمال قراردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ صدر روزانہ سیکڑوں ایسی ملاقاتیں اور رابطے کرتے ہیں جو ان کے شیڈول میں درج نہیں ہوتے۔ صدر ٹرمپ موجودہ تاریخ کے دیگر صدور سے کہیں زیادہ محنت اور مشقت کرتے اور قوم کی خدمت بجا لاتے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روزانہ کے شیڈول کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی ہیں۔ اس شیڈول سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کا ایک بڑا وقت غیر علانیہ سرگرمیوں میں صرف ہوتا ہے جبکہ ان کی ٹیم کا کہنا تھا کہ صدر بہت مشقت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔لیک ہونے والے شیڈول کی تفصیلات ایک ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دن کے پہلے پانچ گھنٹے صدر ٹرمپ انتظامی نوعیت کے امور نمٹاتے ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات کا پتا نہیں چلا۔پیر کے روز صدر کی مصروفیات کا شیڈول ہفتے کے دیگر ایام کی طرح ہے جس کی وضاحت دو سطروں میں کی گئی ہے۔مثلا گیارہ بج کر 45منٹ پر پر صدر ٹرمپ انٹیلی جنس رپورٹ سنیں گے اور12:45 پر کھانا کھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…