ایمریٹس پر سفرکرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر ایمریٹس ائیر لائن اب دبئی ائیرپورٹ پر کیا چیز مفت دے گی؟ یہ آفر کتنی مدت کے لیے ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

27  جون‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) ایمریٹس نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے تمام مسافروں کو مفت آئس کریم بانٹنی شروع کردی ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے آئسکریم کپ 15 جون سے 31 اگست تک ٹرمینل 3 ڈیپارچر اور ٹرانزٹ ایریاز میں دبئی آنے جانے والے مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔ اسکی برانڈ آئس کریم ایمپریر (Emperor) ایمریٹس فلائٹ کیٹرنگ (ای اکے ایف سی) کی جانب سے ان ہاؤس تیار کی جاتی ہے اور ایئرلائن کو توقع ہے کہ اگلے تین ماہ میں اپنے صارفین کو 2 ملین سے زائد آئسکریم کپ پیش کئے جائیں گے ۔

مسافر ایمریٹس کی برانڈڈ آئس کریم کی گاڑیوں کو ٹرمینل 3 کے ڈیپارچر اور ٹرانزٹ ایریاز میں باآسانی تلاش کرسکتے ہیں اور پانچ فلیورز چاکلیٹ، ونیلا، کھجور و عریبک کافی، مینگو سوربت اور لیمن سوربت میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ بہترین آفر ڈیپارچر کے رش والے اوقات یعنی رات 12 بجے سے 3 بجے اور دن 12:30سے 2:30تک اور شام 6 بجے سے 9 بجے کے دوران دستیاب ہوگی۔ ایمریٹس بے مثال سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کرتا رہتا ہے اور یہ بہترین اقدام بھی اسکے عزم کا اظہار ہے کہ مسافروں کو مسرت پہنچائی جائے۔ ایمریٹس کی مقبول ایمپرور آئس کریم (Emperor) فی الوقت یورپ اور برطانیہ کی منتخب فلائٹس کی پریمیم کلاسز اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ایمریٹس کے سات لاؤنجز میں فراہم کی جارہی ہے۔ ایمریٹس کا مرکز دبئی ہے جہاں چھ براعظموں کے 150 سے زائد شہروں میں براہ راست پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ان میں رواں موسم گرما کے نئے مقامات لندن اسٹین سٹڈ اور چلی کے شہر سان ٹیاگو شہر بھی شامل ہیں۔ ایئرلائن بہترین آن بورڈ خدمات، علاقائی سطح پر ذائقہ دار کھانے اور اعزازی مشروبات فراہم کرتی ہے۔ ایمریٹس کے مسافروں کو بزنس کلاس میں لیٹنے والے بستروں کی فراہمی حاصل ہے جبکہ اکانومی کلاس میں 13.3 انچ کی دنیا کی سب سے بڑی ان سیٹ اسکرینز کی سہولت دستیاب ہے۔

ان اسکرینز پر مسافروں کی ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر آن ڈیمانڈ 3500 چینلز تک رسائی ہے۔ ایسے مسافر جو اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کرتے ہیں وہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل تمام ایئرپورٹس سے لیکر بچوں کے خصوصی کھانوں تک ایمریٹس کی جامع فیملی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر بچے دلچسپ پروگرامز کے ساتھ خصوصی کھلونوں اور لونلی پلانٹ کڈز ایکٹویٹی بیگز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر ایمریٹس فیملی کے لئے الگ سے مختص چیک ان ایریا کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایئرلائن کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے حال ہی میں مائی فیملی آفر متعارف کرائی ہے جس کے تحت فیملی ممبرز ایمریٹس کی پروازوں پر جمع ہونے والے اسکائی وارڈز مائلز کو 100 فیصد تک جمع کرسکیں گے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسانی سے استعمال بھی کرسکیں گے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…