’’مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکہ‘‘ حملہ آور کس اسلامی ملک سے آئے تھے؟

  بدھ‬‮ 15 فروری‬‮ 2017  |  13:48

مہمند ایجنسی/راولپنڈی (آئی این پی ) مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے گیٹ کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3اہلکاروں سمیت 5افراد شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا حملہ آور مارا گیا ،سیکورٹی فورسز کو افغانستان سے مہمندایجنسی میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات تھیں،صدرمملکت ممنون حسین نے مہمندایجنسی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمند ایجنسی میں

پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے گیٹ کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 خاصہ داراہلکاروں سمیت 5افراد شہید ہوگئے ۔ایک حملہ آور نے خودکو پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے گیٹ پر خود کو اڑا لیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دوسرے حملہ آور کو فائرنگ کرکے واصل جہنم کردیا ،سیکورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو افغانستان سے مہمندایجنسی میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات تھیں ۔صدرمملکت ممنون حسین نے مہمندایجنسی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کیا جائے گا ۔دہشتگردوں کا راستہ روکنے والے قوم کے محسن ہیں ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎