ترکی نے پاکستان سے بڑی تعداد میں ’’سپر مشاق‘‘ طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا، کتنے طیارے دیئے جائیں گے ؟

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی (آئی این پی )پاکستان میں ’ہتھیار برائے امن‘ کے نام سے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 دوسرا روز جاری رہی ، ترکی کا پاکستان سے 52 سپر مشاق طیارے خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 دوسرا روز بھی جاری رہی۔ دفاعی نمائش میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ طے ہوگیا ، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ ایک مقامی کمپنی نے بھی پا کستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ساتھ بھی ہتھیاروں کا معاہدہ ہوا ، مجموعی طور پر پاکستان کے 3 دفاعی معاہدے ہو چکے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کئی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے ہو چکے ہیں لیکن سب سے بڑا معاہدہ ترکی کے ساتھ ہوا ہے جس کے تحت پاکستان ترکی کو 2 سال کے عرصے میں 52 سپرمشاق طیارے فراہم کرے گے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے معاہدے ہوئے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی ادارے بہترین کارکردگی کے حامل ہیں‘ ماضی کے مقابلے میں ہماری دفاعی پیداوار کی صلاحیت بہت زیادہ بڑھی ہے‘ آئیڈیاز 2016 عالمی سطح کی نمائش ہے جس میں بڑی تعداد میں کمپنیاں شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس کا سب سے بڑا دفاعی پیداوار کا ادارہ بھی اس بار نمائش میں شریک ہے۔ توقع ہے مستقبل میں روس کے ساتھ دفاعی تعلقات بہت بہتر ہونگے۔ ترکی کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ ترکی کے ساتھ 52مشاق طیاروں کی فراہمی کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ معاہدوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔ معاہدوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے آئیڈیاز 2016 کا افتتاح کیا تھا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، وزیر دفاع، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
دفاعی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی جس میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کررہے ہیں اور ان میں سے 30 مندوبین اعلیٰ سطح کے ہیں جن کی سربراہی ان ملکوں کے وزیر دفاع، ڈیفنس سیکریٹریز، چیف ڈیفنس اسٹاف یا حاضر چیفس کررہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں جب کہ 34 ممالک کی 418 کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…