دنیا کے سپر پاور ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کی پہچان گدھا اور ہاتھی کیوں ؟انتہائی دلچسپ رپورٹ منظر عام پر آگئی

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن (آئی این پی ) دنیا بھر کی نظریں نئے امریکی صدر کے انتخاب پر جمی ہیں، اس مرتبہ وائٹ ہاس میں کون داخل ہوگا، ہاتھی یا گدھا؟جی ہاں دنیا کے سب سے طاقتور ملک کی دو بڑی جماعتوں کی پہچان گدھا اور ہاتھی ہے۔کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سپر پاور ملک کی دو بڑی طاقتوں ڈیموکرٹیک اور ری پبلیکن کے علامتی نشان گدھا اور ہاتھی کیوں ہے؟ 1828 میں امریکہ میں صدارتی انتخابات کے امیدوار اینڈریو جیکسن کی حیثیت کم کرنے کے لئے مخالفین نے انہیں گدھا اور احمق و بے وقوف کہنا شروع کر دیا تھا۔جیکسن نے نہ صرف اس لقب کو خوش دلی سے قبول کیا بلکہ اپنے انتخابی پوسٹروں میں گدھے کی تصویر شامل کرلی۔ اور یوں گدھا آج بھی دنیا پر حکومت کررہا ہے۔ہاتھی کی کہانی قدرے مختلف ہے ابراہم لنکن پہلے ری پبلیکن صدر کے طور پر کامیاب ہوئے، اسی دور میں ہاتھی ایک کارٹون کے ذریعے ری پبلیکن کی علامت کے طور پر سامنے آیا۔ایک اخبار نے سیاسی کشمش کو لڑائی کو کارٹون کی شکل میں پیش کیا، لیکن اس نشان کو پارٹی میں قبولیت1874 میں تھامس نیسٹ کے ایک کارٹون سے ملی۔اس مشہور زمانہ کارٹون میں ایک جنگل کا منظر پیش کیا گیا تھا، جس میں شیر کی کھال میں ایک گدھا کھڑا تھا، جس کے ڈر سے جانور بھاگ رہے تھے، لیکن ایک ہاتھی خم ٹھونک کر اس کے سامنے کھڑا تھا۔ ہاتھی پر لکھا تھا ری پبلیکن ووٹ۔یوں یہ ہمیشہ کے لئے اس پارٹی کا نشان بن گیا۔واضح رہے کہ میڈیا جائزوں کے مطابق ہیلری کو44 اورٹرمپ کو40 فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل ہے۔امریکا کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو صدور کی تعداد کے لحاظ سے ریپبلکن کا سیاسی پلڑا بھاری ہے، اب تک امریکا کی صدارت 18 ریپبلکن سنبھال چکے ہیں ، ان میں سب سے پہلا نام ابراہم لنکن کا ہے، جن کی صدارت کا اختتام ان کے قتل پر ہوا۔ اس فہرست میں سب سے آخری نام جارج ڈبلیو بش جونیئرکا ہے جنہوں نے اپنی صدارت کی دو میعاد مکمل کیں۔ڈیموکریٹک پارٹی کو دیکھا جائے تو وہاں سے اب تک 15 شخصیات امریکا کی صدارت سنبھال چکے ہیں، سب سے پہلا نام اینڈرو جیکسن کا ہے جب کہ آخری نام براک اوباما کا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…