وہ نوجوان جس نے میوزیم میں موجود ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا کیلا کھا لیا

3  مئی‬‮  2023

سیول(این این آئی)جنوبی کوریا میں ایک بھوکا طالب علم فن پارے میں لگا کیلا نکال کر کھا گیا۔ یہ دلچسپ و عجیب واقعہ جنوبی کوریا میں فن پاروں کی ایک نمائش کے دوران پیش آیا۔ جب آرٹ کے طالب علم نوہ ہوئن سو نے ایک ایسا کیلا کھا لیا جو فن پارے کا حصہ تھا۔

کورین میڈیا کے مطابق آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے فن پارے میں ٹیپ سے چپکایا گیا کیلا کھا لینے والے طالب علم کا کہنا تھا کہ اس نے صبح ناشتہ نہیں کیا تھا اور اسے بہت بھوک لگی تھی۔آرٹسٹ موریزیو کاتیلان کے کیلے سے مزین فن پارے کا نام کامیڈیئن ہے، دارالحکومت سیئول کے لیئم میوزیم آف آرٹ میں منعقدہ نمائش میں پیش کیے گئے فن پارے میں ایک پکے ہوئے کیلے کو ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چپکایا گیا تھا۔طالب علم نے کیلا کھانے کے بعد اس کے چھلکے کو دوبارہ ٹیپ کی مدد سے دیوار پر چسپاں کر دیا۔ بعد میں میوزیم سٹاف نے چھلکے کو ہٹا کر وہاں نیا کیلا لگا دیا۔ اگرچہ یہ سب کچھ چند لمحوں میں ہوا، لیکن ایک شخص نے یہ دلچسپ و عجیب منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔اس واقعے کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں طالبعلم کے دیوار سے کیلا اتارنے پر ایکس کیوز می کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔ طالبعلم کیلا چھیل کر کھانا شروع کر دیتا ہے اور کمرے میں خاموشی چھا جاتی ہے۔ پھر وہ کیلے کے چھلکے کو دیوار پر ٹیپ سے چپکا کر اس کے ساتھ پوز کرتا ہے اور چلا جاتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…