محبت ہو تو ایسی چینی شخص نے اپنی مردہ بیوی کو چھ ماہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

21  مئی‬‮  2015

اسلام آباد (نیوزڈ یسک ) اسے محبت کہیے یا پاگل پن، لیکن ایک چینی شخص نے چھ ماہ سے اپنی مردہ بیوی کو خصوصی برفیلے تابوت میں ڈال کر اپنے بیڈ روم میں رکھا ہوا ہے اور اس عجیب و غریب رہائشی انتظام پر اب تک لاکھوں خرچ چکا ہے۔”چائنا ڈیلی“ کے مطابق سشوان صوبے سے تعلق رکھنے والا یہ شخص مردہ بیوی کو برفیلے تابوت میں محفوظ کرنے اور اپنے بیڈروم میں رکھنے کے لئے اب تک 10 ہزار یووان (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرچکا ہے اور دنیا سے رخصت ہونے والی بیوی کو ہمیشہ ساتھ رکھنے کے لئے مزید اخراجات کے لئے بھی پرعزم ہے۔ اخبار کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ سونے سے پہلے اپنی بیوی کے ساتھ باتیں کرتا ہے اور اس نے تابوت کو اپنے بیڈروم میں رکھنے کی وجہ یہ بتائی کہ اس نے بیوی کو ہمیشہ ساتھ رکھنے اور وفا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھئے:مصری دو شیزہ کو شوہر کی زیادہ محبت بھی راس نہ آ ئی

اس شخص کی اہلیہ گزشتہ سال دسمبر میں بیماری کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوگئی تھی اور تب سے اس نے بیوی کی لاش کو اپنے کمرے میں رکھاہوا ہے۔ اگرچہ اس شخص نے اپنے حیرت انگیز فعل کی وجہ محبت بیان کی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے ذرا مختلف انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ چینی قوانین کے مطابق لاش کو 5دن سے زائد عرصے کے لئے رکھنا خلاف قانون ہے اور اسی قانون کی بنیاد پر 6ماہ تک لاش اپنے ساتھ رکھنے والے شخص کو عنقریب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…