ملک بھر میں پولیو مہم مکمل ، اقوام متحدہ نے عملے کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا

31  جنوری‬‮  2019

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیو مہم مکمل ہوگئی، اقوام متحدہ نے عملے کی اعلیٰ کارکردگی کو خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نئے سال کی پہلی پولیومہم مکمل کرنے کے لیے ورکرز نے جان لڑا دی، شدید برفباری میں بھی اپنی ذمہ داری خوب نبھائی۔

سوات اور چترال میں شدید برفباری میں بھی قومی فریضے کی ادائیگی جاری رہی، انسداد پولیو ٹیم نے کئی فٹ برف میں مہم جاری رکھی اور مہم میں 99 فیصد ہدف پورا کرلیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال( یونی سیف) نے پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کی خدمات کو سہراہا اور کٹھن حالات میں پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر اجرت حاصل کرنے والے پولیو ورکرز کے معاوضے میں 100 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 500 کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ سال 24، 25 اور 26 ستمبر تک ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہی تھی، جس کے دوران 66 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…