پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

بینائی میں بہتری کیلئے یہ غذائیں کھانا شروع کردیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا بھر میں بینائی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن لوگوں میں بینائی کو بہتر بنانے اور اندھے پن سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے۔ بینائی کے عالمی دن کا آغاز سال 2000 میں ہوا، عالمی سطح پر یہ دن ہر سال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ سال 2000 کے بعد 5 سال تک یہ دن کسی عنوان یا تھیم کے بغیر منایا گیا۔

تاہم 2005 سے اسے مخصوص عنوانات (تھیمز) کے تحت منانا شروع کیا گیا، رواں سال کی تھیم ’آئے کیئر ایوری ویئر‘ (Eye Care Everywhere) رکھی گئی ہے، جس کا مقصد بینائی کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے یہاں ایسی غذاؤں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے، جن کے استعمال سے بینائی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ بھنڈی بھنڈی میں زیکسن اور لوٹین جیسے مرکبات موجود ہوتے ہیں، جو بینائی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ بھنڈی میں وٹامن سی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے جو آنکھوں کی صحت کے لیے موثر ہے۔ گوبھی لوٹین ایک ایسا اینٹی آکسائڈنٹ ہے جو بینائی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، گوبھی میں بھی اس کی مقدار کافی زیادہ پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ گوبھی میں موجود وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین بھی نہایت فائدہ مند ثابت ہوتے، اس لیے آج ہی گوبھی کا استعمال زیادہ سے زیادہ شروع کردیں۔ خوبانی بڑھتی عمر میں بینائی کمزور ہوجاتی ہے، لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ بیٹا کیروٹین بینائی کو بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روزانہ وٹامن سی اور ای، زنک اور کاپر سے بھرپور غذائیں کھانے سے بینائی بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام غذائیت خوبانی میں موجود ہے، یہ دھندلی بینائی کا خطرہ 25 فیصد تک کم کرتا ہے۔ گاجر گاجر میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آنکھوں کی جھلی اور دیگر حصوں کو بہتر کام کرنے میں مدد دیتا ہے، گاجر کا روزانہ استعمال بینائی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ میوے میوے کھانا کس کو پسند نہیں ہوگا؟ اور جیسے جیسے سردیاں قریب آرہی ہیں میوا کھانے کا شوق بھی بڑھتا جاتا ہے، بادام، اخروٹ اور کاجو جیسے میوہ جات میں اومیگا 3 کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، یہ آنکھوں کی جھلی (retinas) کو تیز روشنی سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور بڑھتی عمر میں پیش آنے والے آنکھوں کے مسائل کی بھی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…