اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نئی آرمی چیف سے ملاقات اور ٹیلی فون پر بات چیت کا مشن ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد عمران خان صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ناراض ہوگئے ہیں۔ سینئر تحقیقاتی صحافی صدیق ساجد نے ا
پنے یوٹیوب چینل پر رپورٹ میں انکشاف کیا کہ عمران خان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹاسک دیا تھا کہ وہ ان کی نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کا کوئی راستہ نکالیں،جب یہ ممکن نہ ہوا تو پھر ٹیلی فون پر رابطہ کرانے کی تجویز دی گئی لیکن دوسری جانب سے انکار کے بعد عمران خان مزید برہم ہوگئے اور صدر علوی سے شدید ناراضگی ظاہر کی۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیاگیا کہ عمران خان پارٹی راہنمائوں کی گرفتاری پر صدر عارف علوی پر کردار ادا کرنے کیلئے دبائو ڈال رہے تھے لیکن اس معاملے میں بھی وہ پارٹی رہنمائوں کو کوئی ریلیف نہیں دلاسکے جس پر عمران خان نے اپنی پارٹی کے دیرینہ راہنماء اور صدر مملکت عارف علوی سے بات چیت بند کردی ہے۔