افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ طالبان حکومت نے خاموشی توڑ دی

3  دسمبر‬‮  2022

کابل(شِنہوا)طالبان کے زیرانتظام نگران حکومت نے کابل میں پاکستان کے سفارتخانے پر حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور ملک میں قائم سفارتی مشنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔افغان انتظامیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے

ٹویٹ کیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان کے سفارتخانے پر ناکام حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور بدنیت عناصر کو کابل میں سفارتی مشن کی سلامتی کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں مشن کا ایک محافظ زخمی ہوا تاہم مشن کے سربراہ محفوظ رہے ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے حملے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر کارتہ پروان کے ایک مکان سے پاکستانی سفارتخانہ پر فائرنگ کی گئی۔ سیکورٹی فورسز بروقت علاقے میں پہنچیں اور مکان سے ایک مشتبہ شخص کو 2 اسالٹ رائفلوں سمیت گرفتار کر لیا۔کسی گروہ یا افراد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کسی مخصوص گروہ پر الزام عائد کیا گیا ہے۔خالد زدران نے مزید کہا کہ حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کے نتائج کو منظرعام پر لایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…