پاکستانی روپیہ مزید تگڑا، امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

10  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی  )4 روز کی چھٹیوں کے بعد آج  کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 2 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔ڈالر سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 222 روپے کا ہو گیا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک ارب کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، یواے ای کی نئی سرمایہ کاری سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے متحدہ عرب امارات پاکستان کے اقتصادی سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا اور معیشت کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والے منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری ممکنہ طور پر اہم شعبوں بشمول گیس، انرجی انفراسٹرکچر ، زراعت، ہیلتھ کیئر، بائیو ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس، فنانشل سروسز میں کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے سرمایہ کاری پاکستان میں آئل اینڈ گیس، تعلیمی شعبے، توانائی بحران پر قابو کیلئے کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات مشرق وسطی میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور سرمایہ کاری اور ترسیلات کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ملک کے دیگر حصوں میں صحت ۔ تعلیم اور مواصلات کے شعبوں میں اہم کام کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…