وزیراعظم عمران خان کا عوامی رابطہ مہم شروع کر کے خود میدان میں اْترنے کا فیصلہ

26  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کر کے خود میدان میں اْترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ممکنہ بلدیاتی امیدواروں کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ” عوامی رابطہ مہم” شروع کر کے

خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان اس فیصلے کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم کی حیثیت سے پنجاب میں دو جبکہ دیگر صوبوں میں ایک، ایک بڑے جلسوں سے خطاب کر کے پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرائے اعلٰی سمیت وفاقی وصوبائی وزراء کے تمام تر تحفظات اور مشوروں کو ویٹو کیا اور انہیں انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے لارڈ میئر کے لیے موجودہ وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ لاہور کے لارڈ میئر کے براہ راست الیکشن کے لیے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے والد میاں اظہر سابق گورنر اور سابق لارڈ میئر لاہور رہ چکے ہیں جبکہ لاہور کی آرائیں برادری سمیت دیگر برادریاں ان کا ساتھ دیں گی، اس کے علاوہ حماد اظہر نوجوان انصافین ہیں اور ان پر اب تک کرپشن کا کوئی الزام بھی نہیں لگا۔ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے سبب عوامی رائے حکومت کے حق میں نہیں ہے لہٰذا الیکشن مؤخر کر دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن ہر صورت میں ہو گا۔ جبکہ اس سلسلے میں موزوں بلدیاتی امیدواروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…