جلدی جلدی اپنی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی ٹینکیاں بھروالو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

14  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔عالمی منڈی میں ایک ہفتے کے دوران قیمت 4 فیصد بڑھ گئی، یاد رہے کہ حکومت نے نئے سال پربھی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا تحفہ دیا تھا۔ دوسری جانب سال 2020کے آخر ماہ دسمبر کے دوران بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل کی در آمد میں115فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی در آمد 30فیصد گھٹ گئی ۔ آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق دسمبر 2020میں ایک لاکھ دو ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل در آمد کیا گیا جبکہ نومبر میں فرنس آئل کی در آمد47ہزار ٹن سے زائد رہی تھی،دسمبر میں گیس بحران اور پون بجلی کی

پیداوار میں کمی کے باعث بجلی گھروں نے فرنس آئل سے زیادہ بجلی پیدا کی،دسمبر میں پٹرول کی در آمد10فیصد اضافے سے 4لاکھ42ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ نومبر میں4لاکھ3ہزار ٹن پٹرول در آمد کیا گیا تھا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی در آمد گزشتہ ماہ 30فیصد کمی سے 2لاکھ38ہزار

ٹن سے زائد رہی جبکہ نومبر میں ڈیزل کی در آمد3لاکھ42ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،خام تیل کی در آمد دسمبر میں43فیصد اضافے سے 7لاکھ18ہزار ٹن سے زائد رہی تاہم اس میں بائیکو ریفائنری کی جانب سے در آمد کیا جانیوالا خام تیل شامل نہیں ہے جبکہ نومبر میں خام تیل کی در آمد5لاکھ3ہزار

ٹن تھی اور اس میں بھی بائیکو ریفائنری کا خام تیل شامل نہیں تھا،ہائی اوکٹین کی در آمد دسمبر میں100فیصد اضافے سے 39ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ نومبر میں ہائی اوکٹین کی در آمد19ہزار557ٹن رہی تھی،دسمبر میں 199فیصد اضافے سے نیفتھا کی بر آمد26189ٹن رہی جبکہ نومبر میں8752ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا،دسمبر میں 10341جیٹ فیو ل در آمد کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…