عثمان بزداربھی عمران خان کے نقش قدم پر، ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر ، مشینری کی نیلامی مکمل ،حاصل ہونیوالی بھاری رقم سرکاری خزانے میں جمع

22  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سرکاری دفاتر کی ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی مکمل کر لی گئی، شفاف نیلامی سے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے۔ناکارہ گاڑیاں، فرنیچر اور مشینری سال ہا سال سے سرکاری دفاتر میں پڑی تھیں۔

ناکارہ گاڑیوں، فرنیچر اور مشینری کی نیلامی سے سرکاری دفاتر صاف اور کروڑوں روپے بھی سرکاری خزانے میں جمع ہو گئے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلی خصوصی مہم جس کیلئے حکومت نے بغیر فنڈز جاری کیے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جنریٹ کئے۔ ہمارا یہ اقدام دفاتر کو صاف اور نظام کو شفاف بنانے کی عمدہ مثال ہے۔ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ پولیس اور دیگر انتظامی محکموں میں قواعد و ضوابط کے مطابق نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم صوبائی خزانہ میں جمع کرائی جا چکی ہے۔ ناکارہ گاڑیاں، ناقابل مرمت مشینری، دہائیوں پرانا بوسیدہ فرنیچر اور دیگر اشیا دفاتر کام کیلیے آنے والے لوگوں کیلئے دقت اور دفاتر میں جگہ کے ضیاع کا بھی سبب تھیں۔ دفاتر میں عملے اور وزیٹرز کیلئے جگہ کم جبکہ بیکار سامان نے زیادہ جگہ گھیر رکھی تھی۔ عوام کی فلاح اور بے لوث خدمت کا جذبہ ہو تو مسائل حل کرکے وسائل پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کی صوبے میں کفایت شعاری اور وسائل کے درست استعمال کی نظیر نہیں ملتی۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، ماضی کے ادوار میں سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ سابق حکمرانوں نے سرکاری امانت میں خیانت کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…