کرونا وائرس، مولانا فضل الرحمن نے عوام سے بڑی اپیل کردی

28  مارچ‬‮  2020

ڈیرہ اسماعیل (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عوام پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نماز کی ادائیگی کے حوالے سے طبی ماہرین اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔اپنی رہائش گاہ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جب ڈاکٹرز یہ تجویز دیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور متاثرہ افراد کے قریب نہیں جانا چاہیے

تو عوام ان ہدایات اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اس وقت سے اپنی نقل و حرکت گھر تک محدود کی ہوئی ہے جب ملک میں کووڈ 19 کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مولانا اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی جماعت کی تمام سرگرمیاں 5 اپریل تک معطل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے اپنے گھر کے احاطے میں قائم مسجد میں اہلِ خانہ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے اس معاملے پر متفقہ رائے دی ہے کہ صرف مؤذن، امام اور مسجد انتظامیہ کے اراکین جماعت کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ اگر مسجد میں نماز کے اجتماع کے نتیجے میں وائرس پھیل سکتا ہے تو عوام کو چاہیے کہ مسجد نہ جائیں اور گھر پر نماز ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اسے عالمی وبا قرار دیا جاچکا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس عالمی وبا نے ہر انسان کو خدا سے رجوع کرنے پر مجبور کردیا ہے، ہمارا دین اس قسم کی غیر معمولی صورتحال میں کچھ آسانیاں دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو طبی ماہرین کی ہدایات نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں اور غیر ضروری سرگرمیوں اور نقل و حرکت سے گریز کرنا چاہیے۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہلِ خانہ کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ وہ اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مذہبی علما کے دیے گئے فتوے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…