تحریک انصاف حکومت کی ایک اور کامیابی ،مجموعی قومی پیداوار 1141 ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ڈالرز ہوگئی

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار 1141 ڈالرز سے بڑھ کر 1195 ڈالرز ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان احمد جواد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران افراط زر(ن )لیگ کی حکومت کے پہلے سال کے افراط زر 8.4% کے مقابلے میں 7.6% رہا۔

احمد جواد نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے 30 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کئے گئے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں بھی 8لاکھ کا اضافہ ہوا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاہے کہ 2018-19 کے دوران کرنٹ اکانٹ خسارہ 32% یعنی 6 ارب ڈالرز کم ہوا جبکہ 2019 کے جولائی اگست کے دوران اس میں 55% کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کی شرح 15% بڑھی جبکہ ان لینڈ ٹیکس ریونیو میں 25% اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16 ارب ڈالرز کی سطح تک جاپہنچے ہیں۔احمد جواد کے مطابق جولائی تا اگست 2019 کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 12% اضافہ ہوا۔ اگست 2019 میں تجارتی خسارہ 36% تک کم ہوکر 41 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا 18-2017 کے ماہانہ 38 ارب کے مقابلے میں 19-2018 کے دوران گردشی قرضہ 26 ارب ماہانہ تک کم ہوا جبکہ اب یہ 12 ارب ماہانہ کی سطح پر ہے۔ ترسیلات زر 10% اضافے کے ساتھ گزشتہ 4 برس کی بلند ترین سطح پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کو فارن پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی مد میں 346 ملین ڈالرز موصول ہوئے ۔ گزشتہ 50 روز میں کراچی سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 4872 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…