جج کیخلاف مبینہ ویڈیو پر اٹھنے والی دھول بیٹھنے لگی وکلا نےمریم نواز کو سچا اور کھرا مشورہ دیدیا

10  جولائی  2019

اسلام آباد(آ ن لائن)احتساب عدالت کے جج کے خلاف مبینہ ویڈیو پر اٹھنے والی دھول بیٹھنے لگی  ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ  وکلا نے دو ٹوک مریم نواز کو بتا دیا ہے کہ اگر مبینہ ویڈیو کے زمرے میں عدالت کا رخ کیا جائے تو پھر ویڈیو کو اصل ثابت کرنے کے لیے بارثبوت دینا ناگزیر ہے اور اس حوالہ سے عدالت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر سوال کا جواب بھی دینا ہو گا،ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ کی قیادت کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ویڈیو

سے سیاسی پوائنٹ سکورنگ تو کی جا سکتی ہے مگر عدلیہ سے ریلیف ناممکن ہے ،ویڈیو کی اصل شکل بھی دینا ناگزیر اور اگر ٹمپرنگ ثابت ہو جائے تو پھر الزام لگانے والے زد میں آکر جیل یاترہ بھی کر سکتے ہیں۔مسلم لیگ ذرائع نے بتایاکہ مبینہ ویڈیو سے متعلق مسلم لیگ کے بھی دو بیانیے تھے ایک کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کر کے پریشر دیا جائے جبکہ دوسرے کا نقطہ نظر تھا کہ اگر عدالت نے سوموٹو ایکشن لے لیا تو پھر سارے ہی پھنس جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…