جیل کا سفر،والدہ بیگم شمیم اختراپنے بیٹے نواز شریف کو گلے لگا کر آبدیدہ ہو گئیں،گلے سے لگایا او رانہیں بوسہ دیا، رقت آمیز مناظر

7  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جیل روانگی سے قبل اپنی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملے جو انہیں آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ دعائیں دیتی رہیں۔ ذرائع کے مطابق والدہ نے نواز شریف کو اپنے گلے سے لگایا او رانہیں بوسہ دیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے بیٹوں کی مشکلات کے خاتمے اور ان کی درازی عمر کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے دیگر افراد اور قریبی عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوٹ لکھپت جیل کی ٹیم افطار سے قبل ہی نواز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی  تھی،آتے کے ساتھ ہی سب سے پہلا کیا کام کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں،کوٹ لکھپت جیل کی ٹیم افطار سے قبل نواز شریف کی رہائشگاہ پہنچ گئی اور ان کی سکیورٹی کو جیل قوانین سے متعلق مراسلہ وصول کرایاگیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی رہائشگاہ پر آنے والی ٹیم نے مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا کہ ان کی ضمانت کی مدت پوری ہو چکی ہے اور اب وہ سرنڈر کر دیں۔ کوٹ لکھپت جیل سے آنے والی ٹیم کے ہمراہ سکیورٹی کے لئے پولیس کی گاڑیاں بھی آئیں تھیں۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف جیل روانہ ہوگئے،مریم نوازبھی ہمراہ، گاڑی کون چلارہاتھا؟ حیرت انگیز صورتحال، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے اپنے تایا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی گاڑی ڈرائیور کی۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھیں۔نواز شریف فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اور ہاتھ ہلا کر اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور لندن میں موجود ان کے چھوٹے شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی چھ ہفتوں کی ضمانت مکمل ہونے پر جیل روانگی سے قبل چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی جبکہ چھوٹے بھائی نے بھی اپنے بڑے سے ان کی صحت بارے پوچھا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…