افغانستان کی جانب سے اپنا سفیر واپس بلائے جانے پرپاکستان بھی خاموش نہ رہا،فوراًجواب دیدیا

27  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کے بیان پر افغان حکومت کو ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان ویڈیو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے وزیراعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا کہ پاکستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں۔

اس لئے وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔ عمران خان نے محض افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈ اکٹر فیصل نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغان حکومت کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کو ویڈیو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے حالانکہ وزیراعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا کہ پاکستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے پاکستان افغانستان میں کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا البتہ وزیراعظم نے افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی ایسے اقدامات سے غلط فہمیاں پیدا کرنی چاہئیں۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم افغان عوام کے پرامن انداز میں رہنے کو حق سمجھتے ہیں کیونکہ افغان عوام چار دہائیوں سے جنگ اور تشدد کے زیر اثر رہے ہیں ۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے ایک بیان کے بعد افغانستان نے پاکستان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان میں ایک عبوری حکومت کا قیام ہونا چاہیے تاکہ افغان طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ افغان طالبان موجودہ کابل حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار نہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…