پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور339 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی

25  جنوری‬‮  2019

برج ٹاؤن(این این آئی)پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور 339 رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی ، ہیٹ مائر81، شائی ہوپ 57، چیسی 54، کیمپ بیل 44 اور براتھ ویٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن میں جاری ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ادھوری اننگز 264 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ہیٹ مائر

56 رنز پر کھیل رہے تھے۔ جوزف نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ہیٹ مائر آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 81 رنز بناکر سٹوکس کی گیند پر فوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ گبرائل بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف جیمز اینڈرسن نے 5 اور بین سٹوکس نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ویسٹ انڈین باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کی بدولت 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیننگز نے 17 رنز بنائے، انگلینڈ ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، جیننگز 17، برنز 2، بائرسٹو12، جو رؤٹ 4، بین سٹوکس صفر، معین علی صفر، بٹلر 4، فوکس 2، کیورن 14 اور راشد 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروئچ نے 5 جبکہ ہولڈر اور جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناکر انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 339 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ براتھویٹ 24، کیمپ بیل 33، براوو 1، چیسی صفر، ہوپ 3 اور ہیٹ مائر 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈاؤرچ 27 اور جیسن ہولڈر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے معین علی نے تین، سٹوکس نے دو جبکہ کیورن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…