ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے خلاف ہرزا سرائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں، کرارا جواب دیدیا

19  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تنقید کرنے پر وزیراعظم عمران خان کھل کر سامنے آگئے، ٹرمپ کو کرارا جواب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف بیان پر شدید ردعمل میں امریکی صدر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75ہزار جانوں کی قربانی دی۔ عمران خان نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی امداد کے حوالے سے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 126ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ امریکہ نے پاکستان کو ان سالوں میں صرف 20ارب ڈالرز امداد دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فاکس نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسامہ کو پناہ دی جبکہ ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ ہم پاکستان کو ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی امداد دے رہے تھے جو کہ اب اس کے روئیے کے بعد بند کر دی ہے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا اور کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا ،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسامہ کو پناہ دی جبکہ ہمارے لئے کچھ نہیں کیا۔ ہم پاکستان کو ایک ارب 30کروڑ ڈالر کی امداد دے رہے تھے جو کہ اب اس کے روئیے کے بعد بند کر دی ہے ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا اور کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا ،انہوں نے نے الزام لگایا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی، پاکستانی حکام اسامہ کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے ،ہم پاکستان کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر دیتے رہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہا اس لئے امداد بند کر دی ۔ ‎

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…