مشروب کے گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا جراثیم کی آماجگاہ

1  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب بھی آپ باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو آپ کس چیز کو مدنظر رکھتے ہیں؟ ریستوران کے اچھے ماحول کو اور اس سے بھی زیادہ وہاں کے صاف ستھرے پکوانوں کو جنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ریستورانوں میں کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جنہیں چاہے کتنی ہی صفائی سے بنایا جائے۔

ان میں ہر اقسام کے جراثیم موجود ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔ وہ مشروب چاہے سادہ پانی کے گلاس کا ہی کیوں نہ ہو، اگر اس پر سجاوٹ کے لیے لیموں کا ٹکڑا لگایا گیا ہے تو وہ مشروب لازماً جراثیم سے بھرپور ہوگا۔ ماہرین نے اس کے لیے 100 کے قریب ریستورانوں میں لیموں کی سجاوٹ اور بغیر سجاوٹ والے مشروبات کا جائزہ لیا تو انہوں نے 70 فیصد لیموں کے ٹکڑوں کو جراثیم سے آلودہ پایا۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے بہترین سے بہترین ریستوران کی انتظامیہ بھی گو کہ اپنے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، تاہم وہ لیموں کو اس سجاوٹ کے لیے پیش کرنے کے لیے پہلے سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔ لیموں حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل حالانکہ ان ٹکڑوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ایک بار پھل کٹ گیا تو اسے محفوظ کرنا اس پر جراثیم کی افزائش کرنے کے مترادف ہوتا ہے اور اسے جلد سے جلد استعمال کرلینا بہتر ہوتا ہے۔ چنانچہ اب آپ جب بھی کسی ریستوران میں جائیں تو ویٹر کو ہدایت کردیں کہ آپ کے مشروب کے گلاس پر لیموں کا ٹکڑا نہ لگایا جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…