ضمنی انتخابات ٗسمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ،6 اہم ترین حلقوں میں نتائج تبدیل ہونے کا امکان پیداہوگیا

15  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمن انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن نے نادرا کی بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے حتمی نتائج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 7364 رجسٹرڈ سمندر پار پاکستانیوں میں سے 6233 نے ووٹ ڈالا اور اس طرح آئی ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 83.5 فیصد سے زائد رہا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 5117 اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 1116 رجسٹرڈ اوورسیز پاکستانیوں نے ووٹ ڈالے۔یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور 6 حلقوں میں ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں جہاں جیت کا مارجن بہت کم ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمن انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کو گنتی کرکے نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان سے چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرنیٹ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلات متعلقہ آر اوز کوبھجوا دی گئیں اور انہیں ووٹوں کو حتمی رزلٹ میں شامل کرنے کا کہا گیا

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…