آپ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔۔ چیف جسٹس نے اہم کیس کی سماعت کے دوران کس اہم شخصیت کامقدمہ خود فوجی عدالت میں بھیجنے کا کہا تو اس شخصیت نے آگے سے کیا استدعا کر دی؟

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اصغرخان کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ سپریم کورٹ پیش ۔آپ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا، سابق آرمی چیف کا مقدمہ فوجی عدالت بھیج دیا ہے، چیف جسٹس، فوج نے میرا مقدمہ چلانے سے انکار کیا، درخواست ہے میرا مقدمہ آپ سنیں، مرزا اسلم بیگ، آپ درخواست دیں ہم جائزہ لینگے، ہمارا مقصد کسی کی تضحیک نہیں، چیف جسٹس کا سابق آرمی چیف

سے عدالت میں مکالمہ، اصغر خان کیس کی آئندہ سماعت لاہور میں کرنیکا اعلان، سابق آرمی چیف کو لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا، سابق آرمی چیف کا مقدمہ فوجی عدالت بھیج دیا ہے اس پر مرزا اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ اس وقت کے آرمی چیف نے میرا مقدمہ چلانے سے انکار کیا، میری درخواست ہے کہ میرا مقدمہ آپ سنیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ درخواست دیں ہم جائزہ لینگے ، ہمارا مقصد کسی کی تضحیک نہیں ۔ ہم اصغر خان کیس کی آئندہ سماعت لاہور میں کرینگے آپ وہاں پیش ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا تھاکہ اصغرخان کیس کا فیصلہ اکتوبر دوہزار بارہ میں آیا۔ اب تک عملدرآمد کیوں نہیں کیاگیا۔ اٹارنی جنرل نے جواب کیلیے دودن کی مہلت مانگی تاہم چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دودن نہیں رات ساڑھے دس بجے تک معلوم کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے نظرثانی درخواستیں منظورکیں تو فیصلہ کالعدم ہوجائے گا۔ عدالت فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔ سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جو ادارے کیخلاف ہو۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…