اپنی سیاسی جماعت بنانے کے بعد عائشہ گلالئی کیساتھ ایساہو گاخود انہوں نے بھی سوچا نہ تھا،بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

26  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نائب صدر مشتاق ڈار نے عائشہ گلالئی کو الزامات لگانے کی وجہ سے قانونی نوٹس بھجوا دیاذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مشتاق ڈار کی جانب سے بھیجا گیا موصول بھی ہوچکا ہے۔مشتاق ڈار کے وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں بتایا گیا کہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر فوج کے خلاف اکسانے کے بیان دینے اور اپنے والد کو

بدلے میں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی 10 یوم میں ان الزامات کی وضاحت دیں یا 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں بصورت دیگر انکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔نوٹس میں عائشہ گلالئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ’آپکی غلط بیانی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔مشتاق ڈار کے مطابق عائشہ گلالئی نے بغیر کسی ثبوت کے، خلاف آئین دو اداروں کے ٹکراؤکا بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی اپنے بیان کی وضاحت دیں کہ کس نے انہیں فوج کے خلاف بات کرنے کو کہا۔خیال رہے کہ 16 فروری کو عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انہیں اور ان کے والد کو فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی شرط پر سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔بعد ازاں 23 فروری کو ایک اور پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پر الزام لگایا کہ جماعتوں نے سینیٹ انتخابات میں سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چند روز  پہلے ہی اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…