نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائیگا، شیخ رشید

16  ‬‮نومبر‬‮  2017

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر ضروری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں ٗمیں

عمران خان کا ساتھی ہوں اگر وہ کہتے ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے 188 اراکین قومی اسمبلی میں سے ایسے 50 اراکین کی لسٹ دے سکتے ہیں جو (ن) لیگ کے ہوتے ہوئے بھی فاصلے پر ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ جان دے دیں گے لیکن راولپنڈی کی آواز اور ضمیر کو دبنے نہیں دیں گے جبکہ لوگ اس بات پر ان کے ساتھ ہیں۔وزیر خزانہ اسحق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار اعترافی بیان دے کر منی لانڈرنگ کے ڈر سے بھاگے ہوئے ہیں اور وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کی شاہد خاقان عباسی قیادت کر سکتے ہیں جبکہ نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائے گا۔سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مہاجر بہت سمجھدار، محب وطن اور پڑھے لکھے لوگ ہیں جبکہ مہاجر جس کو ووٹ دیں گے کراچی اْسی کا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…