بینظیر بھٹو کی بیٹی کی میدان سیاست میں انٹری،آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے تھے مگر اب حالات مختلف ہیں ، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ، 2018ء کے انتخابات میں ہم سب میدان میں ہونگے ، بلال ، آصفہ اور میں خود انتخابی مہم چلائیں گے،

فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں ، ادارے توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فافن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ فافن کے وفد نے انتخابی عمل اور ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔ آصف زرداری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے تھے، مجھے عدالت نے ایوان صدر سے نکلنے نہیں دیا،بلاول پڑھ رہا تھا ،یوسف رضا گیلانی کا بیٹا انتخابات سے چند روز قبل اغواء کر لیا گیا، ہماری پوری قیادت کو دہشتگردوں کے ذریعے انتخابی مہم سے روکا گیا،اب حالات مختلف ہیں ہم سب انتخابی میدان میں ہوں گے۔چیئرمن بلاول بھٹو،میں خود اور آصفہ انتخابی مہم چلائیں گے،اب کوئی کیانی اور افتخار چودھری فارمولہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے مینڈیٹ چوری کیا،یہ کیسے ممکن ہے کہ نواز شریف ہر انتخاب میں دو تہائی اکثریت لے۔ آصف زرداری نے کہا کہ فافن کی رپورٹس تشویشناک ہیں ادارے توجہ دیں۔ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین ووٹرز کا اندراج نہ ہونا ناقابل قبول ہے،بلوچستان کی کل آبادی کا صرف تیس فیصد ووٹر رجسٹرڈ اور 70 فیصد ووٹر کا اندراج نہ ہونا تشویشناک ہے۔الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ ادارے ایک ایک ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…