نواز شریف عیادت کرنے گئے خود بیمار ہو گئے ،لندن میں ڈیپریشن کا شکار، مسلسل سردرد اور خود کلامی بھی کرنے لگے،افسوسناک تفصیلات جاری

21  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن میں قیام کے دوران مسلسل ڈیپریشن کاشکارہیں ،اس مرض سے نجات دلانے کیلئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پاکستان میں موجودبہترین طبی ماہرین سے بھی مشاورت شروع کردی ہے ،اورکوشش کی جاری ہے کہ کچھ طبی ماہرین کوسرکاری خرچ پرلندن لے جاکرمیاں نوازشریف کاعلاج شروع کیاجاسکے ۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نہ صرف بے خوابی کاشکارہیں بلکہ مسلسل سردردکے ساتھ ساتھ انہیں خودکلامی بھی کرتے دیکھاگیاہے۔

پانامہ کیس کی سماعت کے دوران جب میاں نوازشریف وزارت عظمی ٰ کے عہدے پرموجودتھے اس وقت بھی پاکستان میں وہ طبی ماہرین سے ڈیپریشن سے نجات کیلئے مختلف ادویات لے رہے تھے اوردیسی نسخے بھی استعمال کرتے تھے ،واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کیلئے اس وقت سب سے زیادہ پریشانی نیب ریفرنسزکادائرہونااورحدیبیہ پیپرزمل کیس کاری اوپن ہوناہے ۔میاں نوازشریف پورے خاندان کی سیاسی کشتی کوڈوبتاہوامحسوس کررہے ہیں۔انہیں زیادہ دباؤاس وقت بھی محسوس ہواجب انہوں نے محترکہ کلثوم نوازاورمریم صفدرسے مشورہ کئے بغیرشہبازشریف کوپارٹی صدربنانے کااعلان توکردیالیکن بعدمیں مریم صفدراورکلثوم نوازنے اس فیصلے پرعملدرآمدنہیں ہونے دیا۔دلچسپ امریہ ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ایک طرف دباؤسے بچنے کیلئے طبی ماہرین کے نسخوں اورادویات کے منتظرہیں جبکہ دوسری طرف وہ اپنی سیاسی ساکھ کوبچانے کیلئے امریکہ کی ایک مہنگی ترین لابنگ کمپنی سے بھی معاہدہ کرچکے ہیں ۔میاں نوازشریف بیک وقت دوعلاج شروع کرواناچاہتے ہیں ایک علاج ان کی صحت کیلئے اوردوسراعلاج ان کی سیاسی صحت کیلئے ہے ۔پاکستان کے طبی ماہرین اورامریکی لابنگ فرم کیلئے یہ علاج بہت بڑاچیلنج سمجھاجارہاہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…