نئے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے عہدہ سنبھالتے ہی برسوں پرانی شاہی روایت توڑ ڈالی

22  جون‬‮  2017

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کے پاس جاکر بیعت لی۔تفصیلات کے مطابق ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے چچاؤں اور عمر میں بڑے عم زادوں کے پاس جاکر ان کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور ان سے ولی عہدی کی بیعت لی۔ بیعت کی تقریب میں مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کے علاوہ سربرآوردہ علماءبورڈ کے مشائخ اور شاہی خاندان کے علاوہ حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔

شاہی خاندان کی روایات کے مطابق منصب پر فائز ہونے والے بیعت کرنے والوں کا استقبال کرتا ہے اور بیعت کرنے والے فردا” فردا” مصافحہ کرتے ہیں اور ان کی بیعت کرتے ہیں، تاہم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روایات کے برخلاف شاہی خاندان کے بزرگوں کی عزت و توقیر کرتے ہوئے ان کے پاس جاکر فردا “فردا” مصافحہ کیا اور بیعت لی۔واضح رہے کہ ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کی رسم مکہ مکرمہ کے قصر السلام میں منعقد ہوئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…