حکومت اور فوج کے درمیان رابطے،نوازشریف کیا کررہے ہیں؟کیا ہونیوالا ہے ؟شیخ رشیدنے گھنٹی بجادی

1  مئی‬‮  2017

اسلام آباد( آئی این پی ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے ایک نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ، فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا ، حکومت الجھاؤ پیدا کر رہی ہے ، وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، وہ اب الیکشن کی تیاری میں ہیں

شیخ ر شید نے کہاکہ  پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی ، اسحاق ڈار فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر ارہے ہیں ۔ پیر کو نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہ اکہ فوج کا مسئلہ ڈان لیکس تھا حکومت الجھاؤ پیدا کر رہی ہے ، آئندہ 100دن پاکستان کی سیاست میں اہم ہیں ، حکومت کے فوج کے ساتھ حالات کشیدہ ہو رہے ہیں ، عام فوجی کی نظر میں حکومت کا امیج خراب ہورہا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ سے آزاد ہوتے ہیں تو ہونے دیں ، نوازشریف اب الیکشن کی تیاری میں ہیں ، پاک فوج کے نوجوان آفیسرز کی نظر میں نوازشریف کا امیج خراب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار کی پوزیشن ایک دو روز میں واضح ہو جائے گی وہ فوج اور حکومت کے درمیان رابطے کر رہے ہیں ، فوج کے پاس ڈان لیکس کا سارا ریکارڈ موجود ہے ،نوازشریف ڈان لیکس پر ڈبل گیم کر رہے ہیں ، پراناساتھی ہونے کی وجہ سے مشورہ دیتا ہوں کہ وزیراعظم ضد نہ کریں اور استعفیٰ دے دیں ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم اسحاق ڈار نے اپنی مرضی سے نوازشریف کے خلاف بیان دیا تھا ، وزیراعظم کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے ، مردم شماری کے بعد الیکشن شماری ہوگی ، تمام سیاستدان مارشل لاء کی پیداوارہیں ۔مردم شماری کے بعد الیکشن شماری ہوگی ، تمام سیاستدان مارشل لاء کی پیداوارہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…