جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے بچے بھی پی ٹی آئی سے واپس آ گئے ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ منظور احمد وٹو کاپیپلز پارٹی میں واپسی کا واضح عندیہ

datetime 6  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی میں جانے کا واضح عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچے بھی پی ٹی آئی سے واپس آ گئے ہیں ،بلاول بھٹو کے اگلا وزیر اعظم بننے کے امکانات ہیں ،وفاق اور پنجاب میں اتحادی حکومت بنے گی اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) قیادت کرے گی ۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے یا تو آزاد حیثیت میں لڑیں گے یا پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، جہانگیر خان ترین رواں ہفتے پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میرے بچوں کے پی ٹی آئی والوں سے تعلقات نہیں بنے اور وہ واپس آ گئے ہیں ، جہانگیر خان ترین سے بھی ملاقات ہوئی ہیں پیپلز پارٹی کے دوستوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ بلاول بھٹو تعزیت کے لئے میرے گھر آ ئے تھے اور جاتے ہوئے مجھے الگ کر کے کہا کہ وٹو صاحب ہمیں آپ کو ساتھ ملانے کے لئے پھر کسی وقت بات کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے بڑی خواہش کا اظہار کیا اور اس کی بڑی اہمیت ہے اور اس کے امکانات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین نئی پارٹی بنانا چاہتے ہیں اور وہ متوقع طو رپر رواں ہفتے میں اعلان کر دیں گے، وہ چاہتے ہیں دبنگ حیثیت کے قدر آور اورسیاسی پوزیشن رکھنے والے لوگ میرے ساتھ آئیں تاکہ میری پارٹی کو اہمیت ملے ،پارٹیاں بنتی ہیں انہیں وقتی طور پر اہمیت ملتی ہے لیکن پھر وہ غائب ہو جاتی ہیں۔

میں یہ نہیں کہہ رہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی بھی غائب ہو جائے گی لیکن اس کا انحصار اس پر ہے کہ وہ پارٹی کو کس طرح چلاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے جہانگیر ترین نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اخراجات کئے محنت کی اور جب وہ وزیر اعظم بن گئے تو میری بیٹی کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اکتوبر میں انتخابات ہوں گے۔

مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومتیں بنیں گی ،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنالے گی ، بلوچستان میں کچھ لوگوں کو ساتھ ملا کر پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی ، خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن جائے گی ، پنجاب میں اتحادی حکومت بنے گی لیکن قیادت (ن) لیگ کے پاس ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ امکانات ہیں کہ بلاول بھٹو اگلے وزیر اعظم ہوں گے ،مسلم لیگ (ن) کا وزیر اعظم پیپلز پارٹی کے لئے قابل قبول ہے تو پیپلز پارٹی کا بھی مسلم لیگ (ن) کے لئے قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ رہے ہیں وہ یا تو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے یا یا پیپلز پارٹی کی طرف جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…