عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے،اداکارہ نازش جہانگیر

3  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہاہے کہ عورت مارچ کے باعث ملک میں خلع لینے کی شرح بڑھ گئی ہے۔حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر نے عورتوں کے حقوق کیلئے چلنے والی تحریک عورت مارچ اور پاکستان میں طلاق کی شرح میں اضافے پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں آج بھی یہ ڈٹ کر کہتی ہوں کہ ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی،میں برابری پر یقین رکھتی ہوں اور نہیں مانتی کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا عورتوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانا ہوتا ہے، مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے ،سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت مارچ کرنا بھی فیمینزم نہیں ہے۔نازش جہانگیر نے کہاکہ عورت مارچ کے ذریعے جن خواتین کیلئے آواز اٹھائی جاتی ہے یا جن کیلئے ہم لڑ رہے ہوتے ہیں، ان تک تو یہ بات پہنچتی ہی نہیں، وہ تو اب بھی کسی گائوں کے کونے پر بیٹھ کر آلو کی بھجیا بنا رہی ہوں گی۔دوران انٹرویو اداکارہ نے کہاکہ ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن اس (عورت مارچ)کے بعد سے خلع کی شرح میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے،میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ظلم سہو، نہیں سہو، نکلو لیکن رشتوں کو سمجھنا نہیں چھوڑو، زندگی ہمارے والدین نے بھی گزاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل یہ ہوتا ہے کہ ادھر شادی ہوئی، ادھر دو ماہ بعد طلاق ہوگئی،کیا وجہ ہے؟ ساس نے کہہ دیاکہ صبح10بجے اٹھو، یہ وجہ ہوئی اور لڑکی نے کہاکیوں اٹھوں میں؟ ٹھیک ہے اگر خواتین اس کو طلاق کی وجہ سمجھتی ہیں تو بعد میں پھر روئیں نہیں کہ ہماری طلاق ہوگئی۔نازش نے کہا کہ میں مساوات پر یقین رکھتی ہوں، جہاں عورتوں کے حقوق ہیں وہیں مردوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں،جہاں عورت کے ساتھ زیادتی پر شور ہوتا ہے وہاں مرد کے ساتھ زیادتی پر بھی ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…