پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور

20  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی ٹی آئی رہنما کے خلاف زمان پارک توڑ پھوڑ حملے کے مقدمے میں پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جو انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسترد کردی۔

دوران سماعت ایس پی آفتاب پھلروان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ہمراہی ملزمان سے 7 کلاشنکوف برآمد ہوئیں ۔ ملزم سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔ جس پر علی امین گنڈاپور کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، علی امین گنڈاپور ایف آئی آر میں نامزد نہیں ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا 2روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔سندھ پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…