پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سوڈان میں غیر یقینی سیاسی صورتحال متوازی مارکیٹ میں پائونڈ کی قیمت گرگئی

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان میں بلیک مارکیٹ میں ملکی کرنسی کی قیمت میں تین فی صد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 465 سوڈانی پائونڈ ہوگئی ہے کیونکہ اکتوبر میں فوج کی حکومت مخالف بغاوت کے بعد جاری

سیاسی غیریقینی صورت حال میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی پائونڈ کی قدر میں فروری 2021 میں عبوری حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اقتصادی اصلاحات کے بعد تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی۔البتہ وہ حالیہ مہینوں میں زیادہ تر مستحکم ہوا تھا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نگرانی میں تھا۔فوجی قیادت نے اصلاحات کے تحفظ کی کوشش کے نام پر وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت تحلیل کردی تھی اور انھیں نومبر میں ایک معاہدے کے تحت بحال کیا تھا لیکن انھوں نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔دارالحکومت خرطوم کے ایک تاجرکا کہنا تھا کہ لوگ اپنے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ڈالرخرید کررہے ہیں، ملک کی صورت حال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظرڈالر کی بڑی مانگ ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…